جواب:
رؤیت عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی دیکھنا، جاننا اور معلوم کرنا کے ہیں۔ رؤیتِ ہلال سے مراد پہلی رات کے چاند (crescent) کو دیکھنا ہے تاکہ نہ صرف قمری تاریخ کا حساب رکھنا ممکن رہے بلکہ تقویم (کیلنڈر) کے ذریعے اہم ایام و لیالی مثلاً نصف شعبان کی رات، رمضان اور عیدین وغیرہ کا تعین بھی کیا جا سکے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔