جواب:
عورتوں کے لیے زینت اختیا رکرنا بلاشبہ جائز ہے، مگر غیرمسلم اقوام کی خاص مذہبی علامات کی نقالی کرنا یا ان کا طریقہ اختیار کرنا درست نہیں۔حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
من تشبه بقوم فهو منهم.
جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ اسی میں سے ہے۔
سنن أبي داؤد، کتاب اللباس، باب في لبس الشهرة، 2: 559، رقم: 4031،
سندور ہندو قوم کا مذہبی شعار ہے، ہندؤوں کے ہاں مختلف مذہبی رسومات کی ادائیگی اور شادی و پوجا کے وقت سندور کا استعمال کیا جاتاہے۔ سندور لگانا کیونکہ ہندؤوں کا مخصوص اور مذہبی عمل ہے، اس لیے مسلمان عورتوں کے لئے سِندور لگانا جائز نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔