جواب:
شوہر اپنی بیوی کو ازراہِ ملاطفت ماں، میری ماں یا بیٹی کہہ دے یا بیوی اپنے شوہر کو باپ، بیٹا وغیرہ کہہ دے تو اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا اور نہ کوئی حرمت لازم آتی ہے۔ البتہ میاں بیوی کا آپس میں ایک دوسرے کو اس طرح کے الفاظ کہنا مکروہ ہے۔ ان الفاظ سے ظہار اس وقت ثابت ہوگا جب شوہر کی نیت ظہار کی ہوگی۔ اگر شوہر نے یہ الفاظ محض پیار محبت اور توقیر کے لیے استعمال کیے ہیں تو ظہار نہیں ہوگا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔