رمضان کا معنی و مفہوم کیا ہے؟


سوال نمبر:531
رمضان کا معنی و مفہوم کیا ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 04 فروری 2011ء

زمرہ: روزہ  |  عبادات

جواب:

عربی زبان میں رمضان کا مادہ رَمَضٌ ہے، جس کا معنی سخت گرمی اور تپش ہے. رمضان میں چونکہ روزہ دار بھوک و پیاس کی حدت اور شدت محسوس کرتا ہے اس لئے اسے رمضان کہا جاتا ہے۔

(1) ابن منظور، لسان العرب، 7 : 162

ملا علی قاری فرماتے ہیں کہ رمضان رمضاء سے مشتق ہے اس کا معنی سخت گرم زمین ہے لہٰذا رمضان کا معنی سخت گرم ہوا۔ رمضان کا یہ نام اس لیے رکھا گیا ہے کہ جب عربوں نے پرانی لغت سے مہینوں کے نام منتقل کئے تو انہیں اوقات اور زمانوں کے ساتھ موسوم کر دیا۔ جن میں وہ اس وقت واقع تھے۔ اتفاقاً رمضان ان دنوں سخت گرمی کے موسم میں آیا تھا۔ اس لئے اس کا نام رمضان رکھ دیا گیا.

ملا علی قاری، مرقاۃ المفاتیح، 4 : 229

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔