کیا زکوٰۃ کی ادائیگی قسط وار کی جاسکتی ہے؟


سوال نمبر:5261
کیا زکوٰۃ کی رقم سال بھر تھوڑی تھوڑی کرکے ادا کی جا سکتی ہے یا ایک ہی مرتبہ ساری رقم واجب الادا ہوتی ہے؟

  • سائل: عمران علیمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 31 جنوری 2019ء

زمرہ: زکوۃ

جواب:

زکوۃ کی ادائیگی میں شریعت نے بڑی آسانی رکھی ہے۔ صاحبِ استطاعت شخص کے لیے نصاب پر ایک سال مکمل ہونے پر زکوٰۃ فرض‌ ہوتی ہے اور وہ اس کی ادائیگی دورانِ‌ سال بھی کر سکتا ہے اور سال گزر نے کے بعد بھی مہلت ہے کہ حسب موقع و حالات تاخیر کی جاسکتی ہے، البتہ حتی المقدور زکوٰۃ کی جلد ادائیگی کی کوشش ہونی چاہیے۔ اسی طرح زکوٰۃ کی ادائیگی یکمشت بھی کی جاسکتی ہے اور تھوڑی تھوڑی کر کے ادا کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں، صاحبِ مال ماہانہ چند سو یا چند ہزار روپے کے لحاظ سے بھی زکوٰۃ ادا کرسکتا ہے۔ بہرحال زکوٰۃ کی قسط وار ادائیگی جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔