جواب:
ائمہ صحاح ستہ خود مجتہدین تھے ان میں سے ہر ایک کا درجہ مجتہد مطلق کا تھا۔ ان کی کتب سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے جو ابواب و فصول قائم کیے ہیں وہ ان کے مجتہد ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنا فقہی مسلک ظاہر نہیں کیا۔ تاہم بعض مؤرخین نے انہیں فقہ شافعی یا حنبلی کی طرف منسوب کیا ہے۔ لیکن آئمہ صحاح ستہ نے خود کو کسی مخصوص مسلک کا مقلد قرار نہیں دیا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔