جواب:
امامِ اعظم ابوحنیفہ اور آپ کے اصحاب کی رائے میں پانی کے جانوروں میں سے صرف مچھلی یا اس کی جنس کے جاندار حلال ہیں‘ پانی میں رہنے والا ہر جاندار نہیں۔ اس لیے ہمارے نزدیک کچھوا (Turtle)، مینڈک اور مگرمچھ وغیرہ کا کھانا حرام ہے۔ ان کے انڈوں کا بھی وہی حکم ہے جو گوشت کا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔