جواب:
اگر قبرستان کے ساتھ تعمیر شدہ مسجد کی توسیع ناگزیر ہے تو قبرستان کی جگہ مسجد میں شامل کی جاسکتی ہے۔ علامہ بدرالدین عینی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
وَأما الْمقْبرَة الداثرة إِذا بني فِيهَا مَسْجِد ليصلى فِيهِ فَلم أر فِيهِ بَأْسا، لِأَن الْمَقَابِر وقف، وَكَذَا الْمَسْجِد، فمعناها وَاحِد.
اور پرانے قبرستان میں نماز پڑھنے کی غرض سے مسجد تعمیر کرنے میں کوئی حرج نہیں‘ اس لیے کہ مسجد بھی وقف ہے اور قبرستان بھی وقف، دونوں کا مطلب ایک ہی ہے۔
عینی، عمدة القاری، 4: 174، بیروت، دارالاحیاء التراث العربی
لہٰذا ضرورت کے مطابق قبرستان کی جگہ مسجد میں شامل کر سکتے ہیں لیکن یہ لازماً خیال رکھا جائے کہ قبروں کو مسمار نہ کیا جائے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔