جواب:
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اپنی شہرہ آفاق کتاب ’سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ میں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے وقت کے بارے میں لکھتے ہیں:
’طلوع صبح صادق کے فوراً بعد ظہور پر نور ہوا۔ پاکستانی نظام الاوقات کے مطابق اس روز مکہ معظمہ میں صبح صادق کا طلو ع 4 بج کر 20 منٹ پر ہوا تھا۔ اس وقت جیٹھ کی یکم تاریخ کو شروع ہوئے 13 گھنٹے 16 منٹ گزر چکے تھے۔‘
طاهرالقادري، سيرت الرسول، 2: 238، لاهور، باكستان: منهاج القرآن ببلي كيشنز
نواب محمد صدیق حسن خان بھوپالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے بارے میں لکھا ہے کہ:
’ولادت شریف مکہ مکرمہ میں وقت طلوع فجر بروز دو شنبہ شب دوازدھم ربیع الاول عام الفیل کو ہوئی جمہور علماء کا قول یہی ہے۔ ابن جوزی نے اس پر اتفاق نقل کیا ہے۔‘
صديق حسن، الشمامة العنبرية من مولد خير البرية: 7، دهلي: مطبع انصاري
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔