جواب:
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ مسلک اہلسنت و الجماعت کے متبحر عالمِ دین، فقہ حنفی کے مجتہد اور قادری سلسلہ طریقت سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی تصانیف و تالیف میں اپنے نام کے ساتھ حنفی قادری لکھا۔ انہوں نے کبھی اپنے آپ کو اہلسنت سے الگ نہیں کہا اور نہ کسی فرقے کی بنیاد رکھنے کا دعویٰ کیا۔ ان کے تمام عقائد و نظریات اہلسنت کے عقائد ہی تھے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔