تحیۃ المسجد سے کیا مراد ہے اور کب ادا کی جاتی ہے؟


سوال نمبر:515
تحیۃ المسجد سے کیا مراد ہے اور کب ادا کی جاتی ہے؟

  • تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء

زمرہ: نفلی نمازیں  |  نماز  |  عبادات

جواب:

مسجد میں داخل ہو کر بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز نفل ادا کرنے کو تحیۃ المسجد کہتے ہیں۔ اوقات مکروہہ کے سوا ہر وقت پڑھ سکتے ہیں۔

حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث مبارکہ میںہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’جو شخص مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہئے کہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لے۔‘‘

بخاری، الصحيح، کتاب المساجد، باب اذا دخل المسجد فليرکع رکعتين، 1 : 170، رقم : 433

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔