جواب:
ایسا شخص اپنے گروپ یا گائیڈ کے ساتھ میقات سے احرام پہنے، حرم میں طواف و سعی کرے، اگر دعائیں عربی زبان میں یاد نہیں ہیں تو اپنی مادری زبان میں دعا کر لے۔ عربی دعائیں عمرہ کی ادائیگی کی شرط نہیں ہیں۔ تاہم قرآنی و مسنون دعائیں ہر مسلمان کو یاد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔