جواب:
نکاح کا فیصلہ خواب کی بنیاد پر کرنا درست نہیں ہے۔ اچھی طرح دیکھ بھال کر کے، جہاں تک ممکن ہو چھان بین کریں، اور کفو کا خیال رکھتے ہوئے فیصلہ کریں کہ اس عالمِ دین کے ساتھ شادی کرنا درست ہے یا نہیں۔ خواب میں کسی کام کا اشارہ ہونا الگ شے ہے اور اس کی تعبیر بالکل الگ معاملہ ہے، اکثر دونوں چیزیں ایک دوسرے سے مختلف اور بعض اوقات تو ایک دوسرے کے بالکل متضاد ہوتی ہیں۔ اس لیے ضروری نہیں کہ کوئی کام جس طرح خواب میں ہوتا ہوا نظر آئے اس کی تعبیر کا معاملہ بھی بالکل ویسا ہی ہو۔ رسول اللہ ﷺ کی زیارت برحق ہے، مگر جس طرح پہلے بیان کیا گیا ہے کہ خواب اور اس کی تعبیر الگ الگ معاملے ہیں۔ دنیا کے امور حقیقت کی بنیاد پر طے کیے جانے چاہیئں، خوابوں کی بنیاد پر نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔