کیا قعدہ اولیٰ یا ثانیہ میں تشہد دو بار پڑھنے پر سجدہ سہو واجب ہوگا؟
سوال نمبر:5091 السلام علیکم! اگر کوئی شخص تشہد میں ’اشھد ان لا الہ الا اللہ‘ سے شروع کر دے بعد میں یاد آنے پر ’التحیات للہ و الصلوٰۃ‘ سے شروع کر دے تو کیا سجدہ سہو کرے گا؟ کیا التحیات دو بار پڑھنے سے بھی سجدہ سہو لازم ہوتا ہے؟
قعدہ اولیٰ یا قعدہ ثانیہ میں‘ دونوں میں تشہد بھول کر دو بار پڑھنے سے سجدہ سہو
لازم نہیں ہوتا۔ اسی طرح ’اشهد ان لا اله الله‘ پڑھ
کر دوبارہ التحیات سے شروع کرنے سے بھی سجدہ سہو
واجب نہیں ہوگا۔