خواب میں‌ جوتا گم ہونے کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:5027
السلام علیکم! میں کنوارا ہوں اور اکثر خواب میں دیکھتا ہوں کے میرا جوتا گم گیا ہے اور نہیں مل رہا ہے۔ کبھی خواب میں بنا جوتے کے خود کو دیکھتا ہوں۔ اس کی تعبیر کیا ہے؟

  • سائل: محمد عامرمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 06 ستمبر 2018ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

علامہ ابنِ‌ سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے خواب میں‌ جوتے کو عورت سے تعبیر کیا ہے، مگر دیگر مُعْبِّرین نے اسے روزمرہ استعمال کی اشیاء اور کسی کام کے لیے پختہ ارادہ کرنے سے بھی تعبیر کیا ہے۔

خواب میں‌ جوتا گم ہونا شادی شدہ کے لیے بیوی اور کنوارے کے لیے منگیتر کھونے، کسی قیمتی و مفید شے کے ضائع ہونے اور کوئی ارادہ ٹوٹنے کی دلیل ہے۔ اسی طرح خواب میں‌ خود کو ننگے پاؤں دیکھنا بھی مسائلِ زندگی میں‌ الجھنے کی طرف اشارہ ہے۔

بسا اوقات ایسا خواب قدرت کی طرف سے تنبیہ بھی ہوتا ہے یعنی خواب کے ذریعے انسان کو پیش آمدہ مسائل کا اشارہ دیا جاتا ہے۔

آپ حسبِ توفیق صدقہ و خیرات کریں، اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کریں، رشتے و تعلق بنانے اور نبھانے کے معاملات پر نظرِ‌ ثانی کریں’ جن کاموں‌ کا ارادہ باندھ چکے ہیں انہیں‌ پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔