جواب:
جو شخص اپنی زبان سے اقرار یا انکار نہیں کر سکتا اس کے مسلمان ہونے کے لئے صرف اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اشارے سے ظاہر کر دے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور اسلام میں جو کچھ ہے وہ صحیح اور برحق ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔