جواب:
قربانی اور عقیقہ کا گوشت ہر امیر و غریب، سادات و غیرِ سادات کھا سکتے ہیں۔ قربانی و عقیقہ کا گوشت سادات کے لیے شرعاً ممنوع ہونے کی کوئی دلیل ہمارے علم میں نہیں ہے۔ سادات‘ غیرسادات کی طرف سے ہونے والی عقیقہ کی دعوت میں شامل ہو سکتے ہیں اور کھانا بھی کھا سکتے ہیں۔ اسی طرح سادات اپنے عقیقہ کا گوشت اور کھانا بھی کھا سکتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔