ادراک کی حقیقت کیا ہے؟


سوال نمبر:4942
ادراک کی حقیقت کیا ہے؟

  • سائل: ناصر میرمقام: گوجرانوالہ
  • تاریخ اشاعت: 31 جولائی 2018ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

ادراک (Cognition) عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مفہوم ہے کسی چیز کو مکمل طور پر پا لینا، کسی چیز کو گہرائی تک جان لینا وغیرہ۔ عربی لغت کی مشہور معاجم ’المنجد‘ اور ’القاموس الوحید‘ میں ادراک کے درج ذیل معانی بیان کیے گئے ہیں:

اَدرکَ الشئُی

کسی چیز کا اپنے وقت پر پہنچنا، پا لینا، حاصل کر لینا

اَدرکَ الثمرُ

پھل کا پک جانا

اَدرکَ الصبیُ

لڑکے کا بالغ ہونا

اَدرکَ فلانُ

فلاں شخص پختہ کار ہوا

قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

لاَّ تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ.

نگاہیں اس کا احاطہ نہیں کر سکتیں اور وہ سب نگاہوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے، اور وہ بڑا باریک بین بڑا باخبر ہے۔

الْأَنْعَام، 6: 103

اس آیتِ مبارکہ میں ادراک کا معنیٰ احاطہ کرنے کا ہے یعنی کوئی بھی اللہ تعالیٰ کی ذاتِ والا صفات کا احاطہ نہیں کر سکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری