جواب:
اگر کسی نمازی نے مسجد میں آکر کسی بھی نماز کی سنتیں یا نوافل ادا کرنا شروع کیے ہی تھے کہ نماز باجماعت شروع ہوگئی تو وہ اپنی نماز توڑ کر جماعت میں شریک ہو گا۔ اگر اس نے سنن یا نوافل کی ایک رکعت پڑھ لی ہو تو پھر دوسری رکعت پڑھ کر سلام پھیر دے گا اور اگر تین رکعات ادا کر چکا ہو تو چوتھی رکعت مکمل کر کے جماعت میں شریک ہو گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔