خواب میں کسی گھر کو جلتا دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:4864
میں نے خواب میں دیکھا کہ اپنے گھر کی چھت پرکھڑا ہوں۔اچانک دیکھتا ہوں کہ میرے محلے کے ایک گھر میں آگ لگی ہوئی ہے۔ دوخواتین اورایک مرد بظاہرنظر ؤرہے ہیں کہ جیسے وہ مَرچکے ہیں جب کہ ایک خاتون پلنگ پر بیٹھی ہے اوراسے آگ سے کافی نقصان پہنچ چکا ہے لیکن مَیں ہمت نہیں کرپاتا کہ وہاں جاؤں اوراُن کی مدد کروں۔کچھ دیرکے بعد مَیں اُس گھر کی طرف جاتا ہوں۔ پوچھنے پر پتہ چلتا ہے کہ ایک مرداورایک عورت جل کر مر چکے ہیں جب کہ ایک خاتون شدیدزخمی ہے اور سامنے پلنگ پر بیٹھی ہوئی ہے۔ مَیں اندر جھانکتا ہوں لیکن اِس وجہ سے واپس ہوجاتا ہوں کہ خاتون بے لباس ہوگی۔ اس کے بعدمیری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (اور ہڑبڑا کر جب مَیں اٹھا تو فجر کا وقت تھا)

  • سائل: افتخارالدین ایوبیمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 12 مئی 2018ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں‌ کہ اگر کوئی خواب میں‌ کسی گھر کو جلتا دیکھے تو اس بات کی دلیل ہے کہ وہ آدمی مصیبت میں مبتلا ہوگا۔ جس جگہ آگ لگی ہے وہاں بیماری کا خدشہ ہے۔ اس لیے حسبِ توفیق صدقہ کریں۔ صدقہ آفات کو ٹال دیتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری