جواب:
آپ نے وضاحت نہیں کی کہ حلق کے بعد آپ نے احرام کھول دیا تھا یا نہیں؟ اگر احرام کھولنے کے بعد سر ڈھانپا تھا تو کوئی کفارہ نہیں۔ البتہ اگر حالتِ احرام میں کچھ دیر سر ڈھانپا تھا تو دم واجب نہیں ہے، بلکہ صدقہ فطر کی مقدار کے برابر صدقہ دینا لازم ہے۔ یہ صدقہ اہلِ حرم کا حق ہے‘ یہ مکہ میں ہی ادا کیا جائے گا۔ مزید ضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:
کیا حالتِ احرام میں سر ڈھانپنے پر دم لازم ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔