قبر کے سوال و جواب کس زبان میں ہوتے ہیں؟


سوال نمبر:4682
کیا مرنے کے بعد ہم کونسی زبان بولیں گئے اور روزِ محشر کونسی زبان میں ہم سے سوال جواب ہوں گے؟

  • سائل: محمد مزمل عباسمقام: الدمام، سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 22 فروری 2018ء

زمرہ: حیات برزخی

جواب:

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

أَحِبُّوا الْعَرَبَ لِثَلَاثٍ: لِأَنِّي عَرَبِيٌّ، وَالْقُرْآنُ عَرَبِيٌّ، وَکَلَامُ أَهْلِ الْجَنَّةِ عَرَبِيٌّ.

تین وجوہ کی بناء پر عربوں سے محبت کرو: کیونکہ میں عربی ہوں، قرآن مجید عربی میں ہے اور جنتیوں کی زبان بھی عربی ہے۔

  1. حاکم، المستدرک علی الصحیحین، 4: 97، رقم: 6999، بیروت: دار الکتب العلمیة
  2. طبراني، المعجم الکبیر، 11: 185، رقم: 11441، الموصل: مکتبة الزهراء
  3. ہیثمي، مجمع الزوائد، 10: 52، بیروت، القاہرة: دار الکتاب

قبر عالمِ محشر کا پہلا پڑاؤ ہے جس کے بارے میں سیدنا سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

إِنَّمَا الْقَبْرُ رَوْضَةٌ مِنْ رِیَاضِ الْجَنَّةِ أَوْ حُفْرَةٌ مِنْ حُفَرِ النَّارِ.

قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے یا جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہے۔

  1. ترمذي، السنن، 4: 639، رقم: 2460، دار احیاء التراث العربي بیروت
  2. طبراني، المعجم الأوسط، 8: 273، رقم: 8613، دار الحرمین القاهرة

اہلِ جنت کے قبر و حشر میں عربی بولنے کی اس روایت سے استدلال کرتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اہلِ قبور نکیرین کے سوالات کے جوابات عربی میں ہی دیتے ہیں۔ تاہم اس سلسلے میں کوئی واضح نص موجود نہیں ہے۔ مرنے کے بعد ہر انسان کو عربی زبان آ جانا اس کا مُنکر نکیر کے سوالات سمجھنا ہے اور ان کا عربی میں جواب دینے کا امکان موجود ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری