جواب:
پاؤں کو مٹی لگنا نواقضِ وضو میں سے نہیں ہے‘ اس سے وضو پر کوئی اثر نہیں پڑتا جب تک یقین نہ ہو جائے کہ کوئی گندگی جسم پر لگ گئی ہے۔ اگر کوئی نجاست یا گندگی پاؤں سے لگ جائے تو صرف پاؤں دھو کر نماز ادا کر سکتے ہیں دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر صرف مٹی پاؤں سے لگی ہے تو کوشش کریں کہ مسجد کی طہارت اور صفائی کو ملحوظ رکھتے ہوئے پاؤں دھو لیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔