جواب:
جنوری 2012 میں لندن میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ میں نے عالمِ رویا میں امام اعظم ابو حنیفہ سے 15 سے 20 سال تک پڑھا ہے۔ مارچ 2012 میں حیدرآباد (ہندوستان) میں گفتگو کرتے ہوئے آپ نے 9 سال تک امام اعظم سے پڑھنے کا بتایا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے تحقیقی ادارہ ’فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ‘ کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے اس بارے میں جب شیخ الاسلام سے دریافت کیا تو آپ نے دوسرے قول (9 سال پڑھنے) کو درست قرار دیا۔ 15 سے 20 سال والا قول کسی اور امام کے بارے میں تھا‘ سہواً امام اعظم ابوحنیفہ کے بارے میں بیان ہو گیا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔