جواب:
ایسی گائے یا بکری جو وقت سے پہلے بچے کو جنم دے اس کا دودھ پینے کی شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے۔ تاہم ابتدائی دنوں میں اس کے تھنوں سے سفید پانی نکلتا ہے جس رنگت دودھ سے مختلف ہوتی ہے، اسے پینا فطرتاً ناپسندیدہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے کوشش یہی کریں کہ جب تک دودھ اپنی اصلی حالت اختیار نہیں کرتا تب تک خود نہ ہی پیئیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔