کیا یاد کرنے کیلئے آیت سجدہ کی بار بار تلاوت کرنے والا ہر بار سجدہ تلاوت کرے؟


سوال نمبر:4628
السلام علیکم! قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے کیا سجدہ تلاوت والی سورت یاد کرنے کی صورت میں بار بار سجدہ کرنا ضروری ہے؟ اور ترجمہ پڑھنے پر سجدہ تلاوت ایک اور کرنا چاہیے؟ اگر دکان میں قرآن پڑھتے سجدہ کرنا ممکن نہ ہو تو سجدہ تلاوت کرنے سے پہلے سجدہ آیت سے آگے قرآن کو پڑھ سکتے ہیں؟

  • سائل: نویدانجممقام: جدہ
  • تاریخ اشاعت: 22 جنوری 2018ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید

جواب:

یاد کرنے کی نیت سے آیت سجدہ کی بار بار تلاوت کرنے والا آخر میں ایک ہی بار سجدہ کر لے تو سجدہ تلاوت ادا ہو جائے گا۔ آیتِ مبارکہ کا صرف ترجمہ پڑھنے سے سجدہ واجب نہیں ہوتا۔ اگر تلاوت کرنے والا ایسی جگہ ہو جہاں فوراً سجدہ کرنا ممکن نہ ہو تو سجدہ کے بغیر اگلی آیت کی تلاوت بھی کر سکتا ہے‘ بعد میں سجدہ ادا کرے گا۔ سجدہ تلاوت کی نیت اور ادائیگی کا طریقہ جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے:

سجدۂ تلاوت کیسے ادا کیا جائے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری