کیا امام مسجد کو پیشگی مشاہرہ دیا جاسکتا ہے؟


سوال نمبر:4551
السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ امام کو مسجد فنڈ سے کئی ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جا سکتی ہے یا نہیں؟

  • سائل: محمد عارف برکاتیمقام: اندور، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 16 دسمبر 2017ء

زمرہ: مسجد کے احکام و آداب  |  امامت

جواب:

مسجد کے لیے چندہ جمع کرنے کے مقاصد میں مسجد کی تعمیر و ترقی اور آبادکاری شامل ہے۔ امام مسجد کو متعین کیا جانا مسجد کی آبادکاری کا حصہ ہے اس لیے چندے کی جمع شدہ رقم سے امام مسجد کو مُشاہَرَہ یا تنخواہ دینا جائز ہے۔ یہ فیصلہ مسجد انتظامیہ نے کرنا ہے کہ کئی ماہ کی پیشگی (advance) تنخواہ دینے کے لیے وسائل موجود ہیں یا نہیں؟ شرعاً ایڈوانس تنخواہ دینے میں کوئی حرج نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری