جواب:
کلی کرنا غسل کے فرائض میں شامل ہے۔ اگر کوئی ایسی چیز کھائی ہو جس کی تہہ دانتوں پر جم جائے تو اس کو اتارنا ضروری ہے۔ اس کے لیے برش یا مسواک استعمال کیا جاسکتا ہے، تاہم دانتوں کو کریدنا ضروری نہیں۔ ممکنہ حد تک احسن طریقے سے دانتوں کو صاف کر لیا جائے تو غسل ہو جاتا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔