سوال نمبر:4502
جناب مفتی صاحب! قرض بڑھتا جا رہا ہے، میں جتنا کوشش کرتا ہوں سب کام الٹ ہو جاتے ہیں۔ جاب میں بہت عرصے سے ترقی نہیں ہو رہی اور جو قرض لیا تھا وہ کاروبار بھی نقصان میں جا کر بند ہو چکا ہے۔ گھر میں بچوں میں اکثر بیماری رہتی ہے۔ کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ براہ مہربانی کچھ راہنمائی فرما دیں۔
- سائل: محمد میر ضیاءمقام: متحدہ عرب امارات
- تاریخ اشاعت: 02 نومبر 2017ء
جواب:
پانچ وقت نماز ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد اوّل و آخر تین بار درود و سلام
پڑھ کر درج ذیل وظیفہ کریں:
حَسْبِي اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ
النَّصِيرُ.
اس وظیفہ کو اپنی اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔ اس کے علاوہ بھی جتنا درود و سلام
آسانی سے پڑھ سکیں بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ برکت فر مائے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔