خواب میں کسی عزیز کو مردہ حالت میں دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:4496
میں نے خواب دیکھا کہ میرے کسی قریبی کی حادثاتی موت واقع ہوئی ہے۔ میں جب میت کے پاس پہنچتی ہوں تو وہ میرا پھوپھوزاد بھائی ہے جس کی میت پر اسکی والدہ بہن خالہ اور سب گھر والے نوحہ کر رہے ہیں اور رو رہے ہیں۔ کیونکہ وہ اپنے والد کی وفات کے بعد اپنے گھر کا واحد مرد اور کفیل ہے۔ واضع رہے کہ جس شخص کی میت خواب میں دیکھی ہے وہ ابھی الحمدللہ حیات ہیں۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟

  • سائل: سمیہ معراجمقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 04 نومبر 2017ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

خواب میں کسی عزیز کو مردہ حالات میں دیکھنے کی عموماً تعبیر یہ کی جاتی ہے کہ جس عزیز کو آپ نے مردہ حالت میں دیکھا ہے وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتا جس کی آپ اس سے توقع رکھے ہوئے ہیں۔ یہ فیصلہ خواب دیکھنے والے کو کرنا ہوتا ہے کہ خواب میں جس شخص کو مردہ حالت میں دیکھا ہے اُس کی اِس کے نزدیک کیا اہمیّت ہے اور اسے کس زاویے سے دیکھنا چاہتا ہے۔

خواب میں کسی کو مردہ دیکھنے کی ایک تعبیر یہ بھی ہے کہ جس کو مردہ دیکھا گیا ہے اس کی بڑھتی ھوئی عمر میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں یا ہونے والی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری