کیا منافع میں متعین شرح سے حصہ ملنے کے اصول پر سرمایہ کاری جائز ہے؟
سوال نمبر:4491 السلام عليكم ورحمةالله وبركاته! ایک مسئلہ پر راہنمائی مطلوب ہے: میں نے ایک کمپنی میں دو لاکھ روپے لگائے، کمپنی اس پیسے سے تجارت کرے گی اور منافع میں سے چالیس فیصد مجھے دےگی اب اگر دو سال کے بعد میں اس کمپنی سے نکلنا چاہوں تو کمپنی میری اصل رقم دو لاکھ پورا واپس کر دے گی۔ کیا اس کمپنی میں پیسہ لگانا جائز ہے؟