کیا کموڈ کا پانی پوچی گیلی کرنے کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے؟


سوال نمبر:4467
السلام علیکم! پاخانہ وغیرہ کے لیے جو کموڈ (جس کے اوپر بیٹھ پر پاخانہ کرتے ہیں) استعمال ہوتا ہے اس میں ہر وقت پانی باقی رہ جاتا ہے۔ اگر کموڈ کو استعمال کے بعد' اس میں دو یا تین دفع پانی گرا دیا تو اب جو پانی کھڑا رہ گیا اس سے پوچی (فرش صاف کرنے والا کپڑا) گیلی کر کے استعمال کر سکتے ہیں؟ خاص کر رہ داری وغیرہ جہاں نماز بھی پڑھتے ہیں۔

  • سائل: ایاز شریفمقام: ریاض
  • تاریخ اشاعت: 31 اکتوبر 2017ء

زمرہ: طہارت

جواب:

اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھایا ہے وہ نہایت نفیس اور بہترین ہے۔ آپ نے بتایا کہ آپ پوچی بھگونے کے لیے کموڈ کو تین چار بار دھوتے ہیں، سوال یہ ہے کہ وہی پانی آپ پوچی بھگونے کے لیے کیوں استعمال نہیں‌ کرسکتے؟ کموڈ کا استعمال جس مقصد کے لیے ہوتا ہے اس کے بعد کوئی بھی نفیس طبیعت کموڈ کے پانی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں‌ دیتی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری