بعد از رسول اللہ (ﷺ) افضل کون ہے؟


سوال نمبر:4247
السلام علیکم مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد افضل کون ہے؟ سیدنا ابوبکر، سیدنا علی یا سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھم؟

  • سائل: اسماعیلمقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 15 جولائی 2017ء

زمرہ: خلفائے راشدین و صحابہ کرام  |  فضائل و مناقبِ‌ اہلبیتِ اطہار

جواب:

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، سیدنا علی کرم اللہ وجھہ الکریم اور سیدتنا فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا ایسی ہستیاں ہیں کہ ان میں سے ہر ہستی کسی نہ کسی پہلو سے دوسری ہستی سے بڑھ کر افضل ہے۔ ہمیں یہ زیب نہیں دیتا کہ ہم ترازو لیکر ان کی افضلیت کا ناپ تول کریں۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، سیدنا علی کرم اللہ وجھہ الکریم اور سیدتنا فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مناقب کے مطالعہ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درج ذیل کتب ملاحظہ کیجیے:

سیدنا صدیق اَکبر رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب

سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مناقب

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری