جواب:
شرعِ متین میں میاں بیوی کی علیحدگی اور نکاح ختم ہونے کی تین صورتیں بتائی ہیں: (1) طلاق (2) خلع (3) تنسیخِ نکاح۔ اپنے سوال میں آپ نے بتایا کہ آپ لوگ عرصہ دراز سے الگ رہ رہے ہیں، لیکن اگر آپ نے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دی، نہ بیوی نے بذریعہ عدالت خلع لیا اور نہ ہی عدالت یا قاضی نے آپ کا نکاح ختم کیا تو آپ کا نکاح بدستور قائم اور آپ کا رشتہ زوجیت تاحال باقی ہے۔ آپ بطور میاں بیوی اکٹھے رہ سکتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔