کیا ظہر کا وقت شروع ہونے سے قبل جمعہ کی اذان دی جاسکتی ہے؟


سوال نمبر:4144
السلام علیکم! ہمارے یہاں ظہر کا وقت 12:45 پر شروع ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا 12:30 پر جمعہ کی اولین اذان دی جاسکتی ہے؟

  • سائل: محمد سلیممقام: سری نگر، جموں‌ و کشمیر، بھارت
  • تاریخ اشاعت: 28 فروری 2017ء

زمرہ: نماز جمعہ  |  نماز کے اوقات

جواب:

قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

إِنَّ الصَّلاَةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَّوْقُوتًا.

بیشک نماز مومنوں پر مقررہ وقت کے حساب سے فرض ہے۔

النساء، 4: 103

اللہ تعالیٰ نے مومنین پر نمازیں مقررہ اوقات میں فرض کی ہیں اور احادیثِ مبارکہ میں ان کے شروع اور آخر وقت کے بارے میں بھی بیان کر دیا گیا ہے۔ اذان چونکہ نماز کے لیے بلاوہ ہے اور یہ بلاوہ فرض نماز کا وقت شروع ہونے پر ہی دیا جائے گا۔ اگر وقت سے پہلے اذان دی جائے تو مقررہ وقت کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ لہٰذا وقت شروع ہونے پر ہی اذان دی جاسکتی ہے۔ وقت سے پہلے اذان دینا جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری