فرض، واجب، سنت اور نفل نمازوں کی نیت کیسے کی جائے؟


سوال نمبر:412
فرض، واجب، سنت اور نفل نمازوں کی نیت کیسے کی جائے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: زکوۃ  |  عبادات

جواب:

نیت دل کے ارادہ کا نام ہے صرف دل سے نماز کی نیت کر لینا کافی ہے لیکن اگر زبان سے کہہ لے تو بھی درست اور باعثِ ثواب ہے۔

فرض نماز کی نیت

میں نیت کرتا / کرتی ہوں چار رکعت فرض نماز ظہر کی، واسطے اﷲ تعالیٰ کے، منہ طرف کعبہ شریف (اگر امام کے پیچھے ہوں تو پھر کہا جاے پیچھے اس امام کے) اَﷲُ اَکْبَر.

سنت نماز کی نیت

میں نیت کرتا / کرتی ہوں چار رکعت سنت نماز عصر کی، واسطے اﷲ تعالیٰ کے، منہ طرف کعبہ شریف کے اَﷲُ اَکْبَر. یہ سنتیں غیر موکدہ ہیں۔

نفل نماز کی نیت

میں نیت کرتا / کرتی ہوں دو رکعت نفل نماز عشاء کی، واسطے اﷲ تعالیٰ کے، منہ طرف کعبہ شریف کے، اَﷲُ اَکْبَر.

واجب نماز کی نیت

میں نیت کرتا / کرتی ہوں تین رکعت وتر نماز عشاء کی، واسطے اﷲ تعالیٰ کے، منہ طرف کعبہ شریف کے، اَﷲُ اَکْبَر.

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔