کن جانوروں کی قربانی کرنا جائز نہیں؟


سوال نمبر:4017
کن جانوروں کی قربانی کرنا جائز نہیں؟

  • سائل: کاشف اقبالمقام: لاہور ،پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 01 ستمبر 2016ء

زمرہ: قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

حدیث مبارکہ کی روشنی میں درج ذیل چار قسم کے جانوروں کی قربانی جائز نہیں:

  1. اندھا، جس کا اندھا پن ظاہر ہے۔
  2. بیمار، جس کی بیماری ظاہر ہو رہی ہو۔
  3. لنگڑا، جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو۔
  4. لاغر، جس کی ہڈیوں میں مغز نہ ہو۔

ابن ماجه، السنن، کتاب الأضاحی، باب مايکره ان يضحی به، 3: 542، رقم:3144

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔