روزے کی حالت میں‌ مشت زنی کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3995
السلام علیکم! روزے کی حالت میں‌ مشت زنی کا کیا حکم ہے؟ اگر اس سے روزہ ٹوٹ‌ جاتا ہے تو کیا اس کے بعد کھانا پینا جائز ہے؟

  • سائل: علی فرحانمقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 09 مئی 2017ء

زمرہ: روزہ

جواب:

روزے کی حالت میں مشت زنی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، جس کی قضاء لازم ہے‘ کفارہ نہیں۔ امام مرغینانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ:

و من جامع فيما دون الفرج فانزل فعليه القضاء.

اور جس نے (روزے کی حالت میں) شرمگاہ کے علاوہ مجامعت کی اور انزال ہوگیا تو اس پر قضاء ہے‘ کفارہ نہیں ہے۔

  1. مرغينانی، الهداية شرح البداية، 1: 125، المکتبة الاسلامية
  2. ابنِ همام، شرح فتح القدير، 2: 341، بيروت، دارالفکر

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری