کیا عدالتی نکاح کے بعد شرعی نکاح‌ کرنا ضروری ہے؟


سوال نمبر:3983
السلام علیکم! مفتی صاحب ایک مسلمان لڑکا اور ہندو لڑکی شادی کرنا چاہتے ہیں۔ لڑکی مسلمان ہونے پر راضی ہے۔ دونوں کورٹ میرج کے بعد شرعی نکاح کرنے پر راضی ہیں۔ کیا اس طرح‌ نکاح جائز ہے؟

  • سائل: شیخ‌ جنیدمقام: بھارت
  • تاریخ اشاعت: 04 اگست 2016ء

زمرہ: نکاح

جواب:

اگر لڑکی مسلمان ہونے پر تیار ہے تو یہ نیکی کا کام ہے، اس کو مسلمان کر کے اس کے ساتھ نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ نکاح عدالت میں ہو یا گھر میں، جب دو گواہوں کی موجودگی میں حق مہر کے عوض ایجاب و قبول کیا جائے تو نکاح ہو جاتا ہے۔ یہ نکاح‌ کی شرائط ہیں، اگر یہ شرائط پوری نہ ہوں‌ تو شرعاً نکاح‌ منعقد نہیں‌ ہوتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری