کیا رسولِ اکرم (ص) نے حضرت علی کو گستاخ کی زبان کاٹنے کا حکم دیا؟
سوال نمبر:3982 السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ! مفتی صاحب ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک شخص آیا اور نبی پاک صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی شروع کردی۔ نبی پاک صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسکی زبان کاٹ دو۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ تلوار لے کر اٹھے۔ نبی پاک صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیٹھ جاؤ، علی تم جاؤ اسکی زبان کاٹ دو۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم اسے اپنے ساتھ لے گئے اور جب وہ واپس آیا تو نبی پاک صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں گرفتار تھا اور آپ کی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم شان میں نعت لکھ کے لایا۔ مفتی صاحب براہِ مہربانی راہنمائی فرمائیں کہ اس واقعہ کی کیا حقیقت ہے؟