خواب میں‌ نبی کریم (ص) کی زیارت کی کیا تعبیر ہے؟


سوال نمبر:3977
خواب میں‌ نبی کریم صلیٰ‌ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کرنا اور نبی کریم صلیٰ‌ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خواب میں مسکرا کر دیکھنا کیسا ہے؟

  • سائل: سلمان احمدمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 11 اگست 2016ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

حضرت ابنِ سیرین رحمۃ اللہ علیہ کا فرمان ہے کہ نیک لوگ انسان کو خواب میں نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ہونا اس کے لیے بشارت اور گنہگار کو زیارت ہونا اس کے لیے انتباہ ہے۔ کیونکہ نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم مومنوں کے لیے خوشخبری اور کافروں کے لیے ڈر سنانے والے ہیں۔

اس لیے نیک آدمی کے خواب میں رسوک اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تشریف لانا اس کے لیے جزا کا اعلان ہے، اور گنہگار کے خواب کے خواب میں رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تشریف لانا اس کے لیے گناہوں سے چھٹکارہ پانے کا انتباہ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری