کیا میاں‌، بیوی ایک دوسرے کا آخری دیدار کر سکتے ہیں؟


سوال نمبر:3975
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ شوہر و زن میں سے کسی ایک کی وفات کے بعد کیا دوسرا نامحرم ہوجاتا ہے؟ کیا میاں بیوی ایک دوسرے کا آخری دیدار کر سکتے ہیں؟

  • سائل: نبیل احمد صدیقیمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 23 جولائی 2016ء

زمرہ: معاملات

جواب:

شوہر و زن میں سے کسی ایک کے وصال پر نکاح ختم ہوجاتا ہے، لیکن آخری دیدار کر سکتے ہیں۔ ممانعت کی کوئی دلیل نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری