جواب:
اگر مریض کو خون مسلسل آتا رہتا ہے تو ہر نماز کے لیے نیا وضو کر کے نماز ادا کر سکتا ہے، خواہ دورانِ نماز بھی اسے خون آتا رہے اس کی نماز ہو جائے گی۔ ہر نماز کے لیے نیا وضو کرنا ضروری ہے۔ اگر ممکن ہو تو ایسا زیرِجامہ پہن لے جس سے خون لباس تک نہ پہنچ سکے اور لباس محفوظ رہے، ہر نماز کے وقت اس زیرجامہ کو تبدیل کر لے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔