کیا 9.22 گرام سونے اور 30000 نقدی نصابِ شرعی کی مقدار کو پہنچتا ہے؟
سوال نمبر:3957 السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میری امی کے پاس 9.22 گرام سونا ہے فی گرام قیمت 2735 روپے ہے اور 30000 روپے کیش ہے۔ ان پر سال پورا ہو چکا ہے۔ ان کی زکوٰۃ کتنی بنےگی؟
مذکورہ سونے (9.22 گرام) اور نقدی تیس ہزار (30000) کے علاوہ اگر کوئی مال نہیں
ہے تو اس پر زکوٰۃ لاگو نہیں ہوتی، کیونکہ مذکورہ مال نصابِ شرعی کی مقدار کو نہیں پہنچتا۔