کیا احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال نمبر:3947
اگر روزے کی حالت میں سوتے ہوئے احتلام ہو اور منی شہوت کے ساتہ نکلے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

  • سائل: پدر امینمقام: اسلامآباد
  • تاریخ اشاعت: 15 جون 2016ء

زمرہ: روزہ

جواب:

روزے کی حالت میں احتلام سےروزہ نہیں ٹوٹتا۔ روزہ دار کو غسل کرتے وقت اس بات کا اہتمام کرنا چاہئے کہ پانی نہ تو حلق سے نیچے اُترے،اس لئے کلی کرتے وقت غرغرہ نہ کیا جائے اور نہ ہی ناک میں زور سے پانی چڑھایا جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری