جواب:
والدین اپنی زندگی میں بچوں کی ضرورت یا اپنی مرضی کے مطابق جس کو جتنی رقم چاہیں، دے سکتے ہیں۔ والدین کی زندگی میں دی گئی جائیداد پر وراثت کے احکام لاگو نہیں ہوتے۔ لیکن اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ اولاد میں کسی کے ساتھ ظلم نہ ہو۔ ہر ایک کی ضرورت میں کمی پیشی ہو سکتی ہے، اس لیے والدین حسبِ ضرورت تقسیم کر سکتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔