کیا ماں‌ حالتِ جنابت میں‌ بچے کو دودھ پلا سکتی ہے؟


سوال نمبر:3899
السلام علیکم! کیا ہمبستری کے بعد بغیر غسل کیئے ماں اپنے بچے کو اپنا دودھ پلا سکتی ہے؟

  • سائل: لیاقت علیمقام: اوکاڑہ
  • تاریخ اشاعت: 27 اپریل 2016ء

زمرہ: احکام رضاعت

جواب:

نفاست کا تقاضا تو یہی ہے کہ ہمبستری کے بعد غسل کر کے ہی بچے کو دودھ پلایا جائے، لیکن بغیر غسل کیے بھی ماں بچے کو دودھ پلا سکتی ہے۔ شرعاً ممانعت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری