جواب:
پنشن کی رقم لینا شرعاً جائز ہے۔ اس میں کوئی امر مانع نہیں ہے کیونکہ یہ ملازمین کی تنخواہوں میں سے کٹوتی کر کے ہی ادارے انویسٹمنٹ کرتے ہیں اور اسی کے منافع میں سے ریٹائرمنٹ پر کچھ رقم اکٹھی دیتے ہیں اور باقی پنشن کی صورت میں ماہانہ بنیاد پر دیتے ہیں۔ مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:
جی پی فنڈ پر گورنمنٹ کی طرف سے دیا جانے والا معاوضہ لینا جائز ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔