سوال نمبر:3863
السلام علیکم! مفتی صاحب میں اپنے پہلے سوال میں وضاحت کرنا بھول گیا کہ اصل میں میری نانی کے چار بھائی ہیں۔ ان چاروں میں سے ایک میرے سگے دادا ہیں۔ یعنی میرے والد کے باپ، یوں میری نانی کے چاروں بھائی میری والدہ کے ماموں لگتے ہیں، سوال یہ ہے کہ دادا کے رشتے سے تو دادا کی بھتیجی سے نکاح جائز ہوا، تو کیا نانی کے رشتے کے مطابق بھائی کی بیٹی یعنی نانی کی بھتیجی سے نکاح ہو سکتا ہے؟ وضاحت فرما دیجیے۔
- سائل: محمد ریاضمقام: خانیوال/پاکستان
- تاریخ اشاعت: 15 اپریل 2016ء
جواب:
آپ کی نانی کے بھائی کی بیٹی سے آپ کا نکاح جائز ہے۔ جس طرح آپ کی نانی کی اولاد
کا نکاح ان کے بھائی کی اولاد سے جائز تھا، اسی طرح اگلی نسل کا نکاح بھی جائز ہے۔
ممانعت کی کوئی وجہ نہیں۔ محرماتِ نکاح کی تمام تفصیلات آپ کے
سابقہ سوال کے جواب میں
بیان کر دی گئی ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔