اذان اور اقامت کے درمیان کتنا دورانیہ ہونا چاہئے؟


سوال نمبر:386
اذان اور اقامت کے درمیان کتنا دورانیہ ہونا چاہئے؟

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

زمرہ: عبادات

جواب:

اذان کہتے ہی اقامت کہہ دینا مکروہ ہے۔ مؤذن کے لیے سنت یہ ہے کہ اذان اور اقامت کے درمیان افضل وقت کا لحاظ رکھتے ہوئے اتنی دیر ٹھہر جائے کہ جو لوگ پابندی سے مسجد میں نماز پڑھتے ہیں وہ آجائیں مگر اتنا انتظار بھی نہ کیا جائے کہ وقت کراہت آجائے۔ مغرب کی نماز میں اقامت کے لیے دیر نہیں کرنا چاہیے بلکہ اذان اور اقامت کا درمیانی وقفہ بہت مختصر ہونا چاہیے یعنی اتنا ہو کہ اس دوران تین آیات پڑھی جا سکیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔